بھٹکل :27/اکتوبر(ایس او نیوز) تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے لئے نئے ایگزکیٹیو کونسل کو تشکیل دیتے ہوئے نئےممبران کا انتخاب کیا گیا ۔ ضلعی صدر اروند کرکی کوڑی کی منظوری کے بعدبھٹکل تعلقہ صدر گنگادھر نائک نے نئے ممبرا ن کااعلان کیا ہے۔
تعلقہ ایگزکیٹو کونسل میں اعزازی صدر کے طورپر ایم پی بھنڈاری اور انجمن پی یوکالج کے شعبہ انگریزی کے لکچرر گنیش یاجی ، اعزازی خازن کے طورپر شری دھر شیٹھ شرالی ، معاون سکریٹری پرمیشورنائک، کے بی ہیگڈے ، تنظیمی سکریٹری پرکاش شرالی ، گجانن شاستری ، پسماندہ طبقہ سے کے مری سوامی اور خواتین کی طرف سے ریشما امیش ، اداروں کی نمائندگی کی طرف سے تعلقہ رکشا ڈرائیور سنگھ کے صدر وینکٹیش نائک، بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار، نارائن مدھیستہ اور دیگر ممبران کے طورپر ایس ایس کلگل ، سبرائے موگیر شرالی ، سنتوش آچاریہ ، پرتیبھا کرکیکر، امجد علی ، مہیش نائک کو نامزد کیا گیا ہے۔
اسی طرح اعزازی صلاح کار کے طورپر ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف، ڈاکٹر آر وی صراف، نارائن یاجی ، شریمتی جیا یاجی شرالی، دیوی داس موگیر، آر ایس نایک،انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے پرنسپال پروفیسر اے ایم ملا، سرکاری ملازمین سنگھ کے تعلقہ صدر ایم بی نائک، ہائی اسکول سنگھ صدر شری دھر جمبورمٹھ، وسنت کھاروی ، نذیر قاسمجی سمیت کئی معزز شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے۔ تنظیمی کمیٹی ممبران کے طورپر ہیرمبا ہیگڈے ، پی ٹی چوان، ایریا دیواڑیگا، مہالکشمی بھٹ، پرکاش نائک، منجوناتھ کھاروی ، زکریا داؤد صاحب وغیرہ نامزد کئے گئے ہیں۔